بابراعظم بگ بیش لیگ سے باہر، وطن واپسی کی تیاریاں

image

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے بگ بیش لیگ کے ناک آؤٹ میچز میں حصہ لیے بغیر واپس پاکستان آرہے ہیں۔

بابر نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ان کو بگ بیش چھوڑتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے مگر ان کو قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں کرنی ہیں۔ اور بابر کی ٹیم سڈنی سکسرز نے 23 جنوری کو اپنا ناک آؤٹ میچ کھیلنا ہے جس میں فیصلہ ہوجائے گا کہ وہ 25 جنوری کو فائنل کھیلتے ہیں یا نہیں کھیلتے۔ مگر بابر اس میچ میں نہیں ہوں گے۔

بابر کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کی تیاری کے لیے واپس نہیں آ رہے بلکہ ان کو سڈنی سکسرز نے ان کی فارم کی وجہ سے میچ نا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے اب وہ واپس آ رہے ہیں۔

ببابر اور محمد رضوان دونوں کا بگ بیش میں پہلا تجربہ کامیاب نہیں رہا اب بابر اعظم بھی 11 اننگز میں صرف دو 50 مار پائے اور 103 کی اسٹرائک ریٹ پر رنز کی ہے۔ اور کچھ سابق پلیئرز نے مانگ کی تھی کہ اگر سڈنی ناک آؤٹ میں جیتنا چاہتا ہے تو بابر کو ڈراپ کرنا پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US