آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ٹیم بھیجنے سے متعلق پی سی بی تاحال فیصلہ نہ کرسکا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹیم نا بھیجنے کے معاملے پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی انتظار کر رہا ہے پہلے یہ پتہ چل جائے کہ آیا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم بھیجتا ہے یا نہیں؟۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کے روز ایک بورڈ میٹنگ کے بعد فیصلہ سنا دیا کہ یا تو بنگلا دیش کو بھارت میں ہی اپنے ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پڑیں گے یا پھر ان کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شامل کرلیا جائے گا۔

آئی سی سی میٹنگ کے بعد کہا گیا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو بھارت میں کوئی سیکیورٹی کے مسائل نہیں ہوں گے اور وہ اس وقت اتنی دیر ٹورنامنٹ سے پہلے شیڈول تبدیل نہیں کرسکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی میٹنگ میں بنگلا دیش کے مؤقف کی حمایت کی تھی مگر تقریباً 14 بورڈز نے بنگلا دیش کے خلاف ووٹ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے حکومت سے بات کی ہے کرکٹ بورڈ بھی اپنا فیصلہ لے گا کہ آیا ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیجا جائے یا نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شروع سے ہی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ بنگلا دیش کے بھارت میں کھیلنے پر جو تحفظات ہیں وہ ٹھیک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US