پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار بالنگ پرفارمنس کرکے زمبابوے کی ٹیم کو 35.5 اوورز میں صرف 128 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے میچ میں آج پاکستان نے پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کروائی اور بالرز نے پچ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ تیز بالرز علی رضا تین اور محمد صیام اور عبدالسبحان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے کی طرف سے صرف ان کے اوپنر نتھنیل ہلا بانگنا نے ڈٹ کر بیٹنگ کی اور 59 رنز کیے۔ میزبان ٹیم کی اننگز کا دوسرا سب سے زیادہ اسکور برانڈن سنزیرے نے کیا جب انہوں نے 15 رنز بنائے۔
ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان نے ایک میچ انگلینڈ سے ہارا ہے اور ایک میچ کاٹننٹ سے جیتا ہے اور آج کا میچ اگر جیت جاتا ہے تو وہ سپر سکس اسٹیج میں چلے جائیں گے۔