آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کی زمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح

image

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین سمیر منہاس نے شاندار 74 رنز بنا کر پاکستان کو زمبابوے کے خلاف 8 وکٹوں سے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں فتح دلوا دی۔

آج ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 128 پر آؤٹ کردیا اور اس کے بعد 26.2 میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر دیا۔ جیت کے ساتھ پاکستان نے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی ساتھ زمبابوے نے بھی کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان ٹیم پر یہ الزام بھی لگا کہ انہوں نے جان بوجھ کر میچ کو لمبا کیا سلو بیٹنگ کر کے اور زمبابوے کو اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے میں مدد دی اور وہ اسکاٹ لینڈ کی جگہ اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرگئے۔ مگر پاکستان ٹیم نے آئی سی سی کے کسی قوانین کے خلاف ورزی نہیں کی۔

سمیر مناس نے دو چھکے مار کر میچ کو ختم کردیا۔ 75 بالز کی اننگز میں تین چھکے، چھ چوکے شامل تھے۔ عثمان خان 26، احمد حسین 24 ناٹ آؤٹ نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔

زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر پاکستانی کپتان فرحان یوسف اپنے بالرز پر پورا انحصار کیا اور انہوں نے مایوس نہیں کیا۔ پچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیز بالرز علی رضا نے 16 رنز پر تین وکٹیں لیں جبکہ ان کے ساتھی بالرز محمد صیام اور عبدالسبحان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم نے اپنے گروپ میں تین میں سے دو میچز جیت کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ یہ انگلینڈ سے اپنا پہلا میچ ہارہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US