پاکستانی سلیکٹرز نے تیز بالر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے تھے اور ان کو وطن واپس آکر اپنا علاج کرانا پڑا۔ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے جس میں پچھلی سیریز سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
میچز قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔
آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق, خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان شامل ہیں۔