بھارت میں کھیلنے سے انکار، پاکستان کے ہاکی کوالیفائنگ میچز مصر میں شیڈول

image

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد ان کے ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ میچز مصر میں شیڈول کردیے ہیں۔

ایف آئی ایچ نے کوالیفائنگ راؤنڈز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی ٹیم یکم سے 7مارچ تک مصر میں انگلینڈ، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور امریکا کی ٹیموں کے ساتھ کوالیفائنگ میں حصہ لے گا۔

پاکستان کے گروپ میں چین ملائیشیا اور آسٹریا کو رکھا گیا ہے۔ ایف آئی ایچ نے باقی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس بھارت اور چلی میں رکھیں۔ مگر اس دفعہ مردوں کی کوالیفائر بھارت میں نہیں بلکہ مصر اور چلی میں منعقد ہوں گے جبکہ عورتوں کے کوالیفائرز بھارت میں ہوں گے۔

پاکستان اگر اپنے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شروع کے تین پوزیشنز میں آتا ہے تو وہ اس سال ہونے والے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔ ورلڈ کپ کا ٹورنامنٹ اس دفعہ اگست میں نیدرلینڈز اور بیلجیم میں ہونا ہے۔ پاکستان نے فروری میں ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی میں آسٹریلیا میں حصہ لینا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US