ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

image

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے قریشی موڑ بائی پاس کے قریب امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود (عالم جان محسود) کے گھر شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب میں جاری میوزک پروگرام کے دوران کمرے کے اندر ہوا، جس سے پورا کمرہ منہدم ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں معروف کمانڈر جگری بھی شامل ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کی نوعیت اور حملے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US