کراچی کے علاقے لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب ایک المناک حادثے میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں سمیت زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پولیس نے موقع پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔