بنگلا دیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، اسکاٹ لینڈ شامل

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی تاکہ وہ یہ واضح کرے کہ آیا وہ اپنی ٹیم کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میچز کے لیے بھیجنے پر تیار ہے یا نہیں۔ تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت میں میچز کھیلنے کے لیے تیار نہیں کیونکہ انہیں اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلا دیش کے اس فیصلے کو ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

ادھر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی مثالتی کمیٹی میں بھی اپیل دائر کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے سیکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں بھارت کے بجائے کسی دوسرے مقام پر میچز کھیلنے کی اجازت دی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US