اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی سرکاری وفد بنا کر یورپ جانے کی کوشش ناکام، دو گرفتار

image

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سرکاری وفد بنا کر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں دو ملزمان، ڈرائیور محمد کامران اور پراپرٹی ڈیلر عامر شہزاد، گرفتار کر لیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ویزے حاصل کرنے کے لیے ایف بی آر کے ایک افسر کو مبینہ طور پر 53 لاکھ روپے ادا کیے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ عتیق الرحمان نامی شخص نے سرکاری ای میل کا غلط استعمال کرتے ہوئے ویزوں کا حصول ممکن بنایا۔

حکام کے مطابق ملزمان کا اصل منصوبہ فرانس کے بجائے اسپین منتقل ہو کر یورپ میں پناہ حاصل کرنا تھا۔ گرفتار شدگان کے موبائل فونز سے جعلی ویزا اسکینڈل سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف امیگریشن قوانین، جعلسازی اور بدعنوانی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US