اسلام آباد میں میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد، ہزاروں شہریوں کی شرکت

image

اسلام آباد میں اتوار کے روز میراتھن 2026 کامیابی سے منعقد ہوئی، جس میں سرد موسم کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وفاقی دارالحکومت کے ہزاروں شہریوں کے ساتھ ساتھ 30 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ایتھلیٹس نے بھی میراتھن میں حصہ لیا، جس سے ایونٹ کو عالمی سطح کی پہچان ملی۔ منتظمین کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں 5 ہزار سے زائد شرکاء نے مقابلوں میں حصہ لیا، جن میں فائیو کلومیٹر ریس اور بچوں کے لیے فن رن بھی شامل تھی۔

میراتھن میں مرد، خواتین اور بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، جو معاشرے میں فٹنس اور آؤٹ ڈور اسپورٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ ریس کا آغاز ایف نائن پارک سے ہوا اور اختتام بھی اسی مقام پر کیا گیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد عوام میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور ہر عمر کے افراد کو جسمانی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US