سردی کی شدت: تعلیمی ادارے کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقرار رکھنے کا مطالبہ

image

کراچی کے نجی اسکولوں نے شہر میں جاری سردی کی لہر کے باعث 31 جنوری تک اسکول کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد موسم نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے، خصوصاً سندھ کے دور دراز اضلاع میں اس کے اثرات زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے نجی اسکولوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ نئے تعلیمی کیلنڈر سے متعلق فیصلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سے اپیل کی کہ موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر 31 جنوری تک اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے ہی رکھے جائیں۔

چیئرمین نے یکساں امتحانی نصاب اور پرچہ جاتی خاکے (پیپر اسپیسفکیشنز) جلد جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سال اپنے اختتام کے قریب ہے اور امتحانات سے قبل وقت محدود رہ گیا ہے، اس لیے حکام کو فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق امتحانات سے متعلق تفصیلات کے اعلان میں تاخیر سے اسکولوں اور طلبہ کی منصوبہ بندی متاثر ہوسکتی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US