بورے والا کے حافظِ قرآن نے ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

image

بورے والا کے حافظِ قرآن نے 1089 نمبر حاصل کرکے ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ شاندار کامیابی پر حافظِ قرآن نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے قاری اور اساتذہ کو دیا۔

حافظِ قرآن کا کہنا تھا کہ وہ مدرسے میں اس ارادے کے ساتھ آئے تھے کہ بورڈ میں پوزیشن حاصل کریں گے تاہم پہلی پوزیشن حاصل ہونے کی توقع نہیں تھی۔ مدرسے کے گیٹ پر پوزیشن ہولڈرز کے ناموں والا بورڈ دیکھ کر وہ سوچتے تھے کہ ایک دن اس میں ان کا نام بھی ضرور ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ نویں جماعت میں ان کے نمبر کم آئے تھے، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی محنت جاری رکھی۔ فجر کی نماز اور تلاوت کے بعد پڑھائی شروع کرتے، آرام کے وقت بھی مطالعہ کرتے اور عصر کے بعد کھیلنے کے بجائے پڑھائی کو ترجیح دیتے تھے۔

حافظِ قرآن کے مطابق امتحانات کے قریب مدرسے میں قرآن پڑھنے والے طلبہ کو آرام کا وقت بھی دیا جاتا ہے تاکہ وہ امتحانات کی تیاری پر توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں مذہبی اسکالر بننا چاہتے ہیں اور ان کے نزدیک دین کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US