سینیٹر انوار الحق کی آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ 2026 کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست

image

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ 2026 کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں بلوچستان کی سیکیورٹی، ترقی اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شدت پسند عناصر بلوچستان کے حوالے سے جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے کی بنیاد پر مسلح گروہ اور جتھے تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ عناصر دلیل اور مکالمے کو نہیں مانتے، ان کی دلچسپی مفاہمت میں نہیں بلکہ تصادم اور بدامنی پھیلانے میں ہے، اور ایسے عناصر کو جواب دینا ریاستی اداروں کا آئینی اور قانونی حق ہے۔

انہوں نے علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان افواج محدود بجٹ اور وسائل کے باوجود مؤثر حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت بلوچستان میں چند اسکول اور اسپتال موجود تھے، جبکہ آج ہزاروں اسکول، درجنوں یونیورسٹیز اور سینکڑوں اسپتال فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اور سیاسی قیادت میں مقامی افراد نمایاں طور پر آگے بڑھ رہے ہیں اور وفاقی حکومت ان کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

افغانستان کے ساتھ تجارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تجارت صرف قانونی طریقے سے ممکن ہے اور اسمگلنگ کے خاتمے سے براہِ راست فائدہ پاکستانی عوام کو پہنچے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان میں مفاہمت، ہم آہنگی اور ترقی کے لیے ریاست، میڈیا اور عوام سب کو مشترکہ ذمہ داری نبھانی ہوگی، تاکہ منفی بیانیے کا توڑ کیا جاسکے اور پائیدار امن قائم ہو۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US