میکسیکو میں ایک فٹبال میچ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر سلامانکا کی لوما دے فلوریس کمیونٹی میں واقع ایک فٹبال گرانڈ میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق متعدد مسلح افراد دو پک اپ گاڑیوں میں سوار ہوکر موقع پر پہنچے، گاڑیوں سے اترے اور کھلاڑیوں اور تماشائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔