آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کب ہوگا؟

image

پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے وزیر اعظم اور چیئرمین پی سی بی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئی سی سی کے معاملات پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی گئی، پاکستان نے بنگلا دیش کا کیس دنیا بھر میں بھرپور انداز میں پیش کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے پر آئی سی سی سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان آئی سی سی کو بذریعہ خط اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US