انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور ایک کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 175 کلوگرام منشیات برآمد کی۔
تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی باچا خان ایئرپورٹ پر ہوئی جہاں بحرین جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ایک کلوگرام آئس برآمد ہوئی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی حاجی کیمپ پشاور کے قریب ایک کوریئر آفس میں کی گئی، جہاں نیڈر مشینوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
تیسری کارروائی بلکسر انٹرچینج کلرکہار کے قریب ہوئی، جہاں ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 114 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔