پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ہرارے میں اپنا پہلا سپر سکس مرحلے کا آج میچ کھیل رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے پلینگ 11 سے اوپنر علی حسن بلوچ کو ڈراپ کردیا ہے اور ان کی جگہ حذیفہ احسن کھیل رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم نے گروپ میچز میں اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ سے میچ ہاری تھی۔