قومی انڈر 19 ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 110 رنز پر ڈھیر کردیا

image

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں 110 رنز پر ڈھیر کردیا۔

نیوزی لینڈ کو آج کھیلے جانے والے میچ میں بیٹنگ کی دعوت دے کر پاکستانی بالرز نے تہلکہ مچا دیا جب انہوں نے صرف 3. 28 اوورز میں پوری ٹیم کو آؤٹ کردیا۔

پاکستان کے نوجوان تیز بالرز عبدالسبحان جنہوں نے صرف 11 رنز چار وکٹیں حاصل کی اور علی رضا جنہوں نے 36 رن دے کر تین وکٹیں لی، نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو ٹھہرنے نہیں دیا۔ تیسرے تیز بالر محمد صیام نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح 10 میں سے آٹھ وکٹیں پاکستان کے تیز بالرز نے حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور ان کے اوپنر یوگو بوگی Hugo Bogue نے 39 رنز کرکے بنایا۔ صرف 27 گیندوں پر انہوں نے دو چھکے اور چھ چوکے لگائے وہ واحد بیٹسمین تھے جنہوں نے پاکستانی بالرز کا جم کر مقابلہ کیا۔

انزلٹ کی اننگز میں میسن کلارک نے 17 رنز اور ہنٹر شور نے 13 رنز بنائے۔ پاکستان ہرارے میں نیوزی لینڈ سے اپنا پہلا سپر سکس مرحلے کا میچ کھیل رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US