کئی سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہاں

image

پاکستان کے کچھ سابق کرکٹرز چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیں۔ ان کا خیال ہے کہ 2009 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا یہ پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے زور دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیم کو بھیجنا چاہیے کیونکہ قومی ٹیم اپنے سارے میچز سری لنکا میں کھیلے گی اور ان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔

ایک اور سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی پی سی بی سے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ورلڈ کپ کھیلنا ضروری ہے۔

سابق ٹیسٹ بیٹسمین چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم متوازن لگ رہی ہے اور بہت امید ہے کہ یہ ورلڈ کپ میں آخر تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں جو سری لنکا کے پچز پر دوسری ٹیموں کے لیے مشکل پیدا کرسکتے ہیں۔ پاکستان اگر اس ورلڈ کپ میں کھیلا تو اچھا رہے گا۔

سابق ٹیسٹ بیٹسمین آصف مصطفیٰ بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے حق میں بولے۔ انہوں نے پوائنٹ آؤٹ کیا کہ ورلڈ کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہوتا ہے اور ہر آدمی کی نظر اپنی ٹیم کی پرفارمنس پر ہوتی ہے۔ ہمیں ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ اسپنر اور چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ یہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہی پتہ ہے کہ صحیح فیصلہ کیا ہونا چاہیے مگر کرکٹر کی حیثیت سے وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کھیلے گا تو اس بار اس کے اچھی کارکردگی دکھانے کے زیادہ مواقع ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ وہ جمعہ یا پیر تک یہ فیصلہ کرلیں گے کہ آیا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گا یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US