آئی سی سی ورلڈ کپ: قومی انڈر 19 ٹیم کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست

image

پاکستان کے انڈر 19 ٹیم نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 111 رنز کا ہدف صرف 17.1 اوورز میں پورا کردیا، جس میں سمیر منہاس نے صرف 59 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے دو چھکے اور 10 چوکے لگائے اور پاکستان کو آرام سے میچ جتوا دیا۔

عثمان خان 15 اور کپتان فرحان یوسف 11 ناٹ آؤٹ کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کا یہ سپر سکس مرحلے میں پہلا میچ تھا اور اب اگلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کے نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور تیز بالرز عبدالسبحان جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کی 11 رنز پر اور علی رضا جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، نے مل کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو تہس نہس کردیا۔ تیسرے تیز بالر محمد صیام نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے صرف ان کے اوپنر یوگو بوگی نے اچھی اننگ کھیلتے ہوئے جارحانہ انداز میں صرف 27 گیندوں پر 39 رنز کیے، جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ باقی کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بالرز کے سامنے نہیں ٹک پایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US