کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں رہائشی عمارت میں قائم ایک کلینک میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 91 سالہ عثمان صدیقی جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان صدیقی کی رہائش بھی اسی کلینک میں تھی۔
فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سگریٹ بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔