آسٹریلیا کا 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین میچ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے اور پہلا میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
یہ آسٹریلین ٹیم کا کسی بھی فارمیٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا 2022 کے بعد پہلا دورہ ہے اور تینوں میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں ان میچز کو اہمیت دے رہی ہیں کہ یہ میچز ان کے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ورلڈ کپ اور فٹنس ایشوز کی وجہ سے آسٹریلیا کے کچھ مایہ ناز پلیئرز جیسے کہ پیٹ کمنس، جوش ہیزل وڈ، گلینڈ میکسول شامل نہیں ہیں۔ آسٹریلیا کی اسکواڈ پھر بھی مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایڈم سم پا، کیمرون گرین اور مارکس ٹوائنس کے ہوتے ہوئے بہت مضبوط ہے۔