پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان کردیا ہے۔ سب سے مہنگی کیٹگری پلیٹنم میں 16 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ترقی دے کر ڈائمنڈ سے پلیٹنم کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان کو بھی گولڈ سے پلیٹنم کیٹگری میں ڈال دیا گیا ہے، جبکہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان پلیٹن کیٹگری میں برقرار ہے۔
سن کرکٹ بورڈ نے ڈائمنڈ کیٹگری میں 11 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جس میں محمد وسیم جونیئر، صفیان مقیم اور سلمان مرزا کو گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔
پی سی بی نے کہا کہ ایمرجنگ اور سلور کیٹگری میں 30 کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔
دوسری طرف غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔ پی ایس ایل 11 میں پہلی دفعہ 6 کے بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گے جب یہ ٹورنامنٹ 26 مارچ کو شروع ہوگا۔
پی سی بی قوانین کے مطابق ہر ٹیم اپنے اسکواڈ میں 16 سے 20 کھلاڑی رکھ سکتی ہے جس میں 5 سے 7 غیر ملکی پلیئر شامل ہونا ضروری ہے۔ دو ٹیموں کے اضافے سے اور آپشن ہونے سے کلاڑیوں کو فائدہ ہوگا اور پی سی بی نے 4.2 سے لے کر 60 لاکھ تک کے کھلاڑیوں کے لیے مختلف کیٹگریز میں فیز رکھی ہے۔