پاکستان انڈر 19 ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرپائے گی؟ مشکل آن پڑی

image

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا مشکل پڑ گیا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے اب تک چار میں سے تین میچز جیتے ہیں مگر اس کے باوجود آیا وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں یا نہیں؟ اس کا سارا دارومدار 30 جنوری کو کھیلے جانے والے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میچ پر ہوگا۔

ان حالات کی وجہ یہ ہے کہ ورلڈ کپ کے قوانین کے تحت پہلے مرحلے میں میں چار گروپس تھے اور پاکستان، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے گروپ سی میں تھے۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو ہرا دیا مگر انگلینڈ سے ہار گئی۔

قوانین کے تحت گروپ مرحلے سے جو ٹیم سپر سکس مرحلے میں پہنچے گی وہ صرف وہی پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ لے کر سپر سکس میں جائے گی جو کہ اس ٹیم کے خلاف حاصل کیے ہوں جس نے 20 سپر سکس کے لیے کوالیفائی کیا گیا ہو کیونکہ پاکستان زمبابوے اور انگلینڈ نے سپر سکس کے لیے کوالیفائی کیا تو پاکستان ٹیم کو صرف زمبابوے کے خلاف جو دو پوائنٹس ملے اور جو نیٹ رن حاصل کیا وہ وہ اپنے ساتھ سپر سکس میں لے کر گئے۔

چونکہ پاکستان گروپ مرحلے میں انگلینڈ سے ہارا۔ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب پاکستان اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز نہیں کھیلا اور میچ جیتنے کے باوجود اپنا نیٹ ریٹ انگلینڈ سے بہتر نہیں کر پائے اور جب انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تو انہوں نے بہت بڑے مارجن سے میچ جیتا جس سے ان کا نیٹ 100 بہت بہتر ہوگیا۔

اس مرحلے پر پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ایک ٹیکنیکل گیم کھیلا اور جب زمبابوے سے میچ ہوا تو اسکاٹ لینڈ کو سپر سکس سے باہر کرنے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں نے آہستہ کھیل کر زمبابوے کو سپر سکس میں پہنچا دیا۔ اسکاٹ لینڈ کو باہر کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ انگلینڈ نے جو ان کے خلاف میچ میں اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کیا تھا اور پوائنٹس حاصل کیے تھے وہ ضائع ہوجائے۔ مگر اس میں مسئلہ صرف یہ آیا کہ زمبابوے کو سپر سکس تک پہنچانے کے لیے پاکستان کو جان بوجھ کر آہستہ کھیلنا پڑا جس سے ان کا نیٹ ریٹ مزید خراب ہوا، وہی نیٹ رن ریٹ لے کر پاکستان کی ٹیم سپر سکس میں پہنچی۔

پاکستان نے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ کو باآسانی تیز کھیلتے ہوئے ہرا دیا اور اپنا نیٹ تو بہتر کرلیا مگر ان کو یہ مسئلہ درپیش ہے کہ کیونکہ سپر سکس کے جس گروپ میں پاکستان ہے اسی گروپ میں بھارت بھی ہے اور پاکستان کے چار پوائنٹس کے مقابلے میں ان کے چھ پوائنٹس ہیں۔

30 تاریخ کو اگر نیوزی لینڈ ٹیم انگلینڈ کو ہرا دیتی ہے تو پھر پاکستان کو بھارت سے جیتنا تو لازمی ہے مگر جیت کے مارجن کم ہونے کے باوجود بھی پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔ اگر انگلینڈ ٹیم نیوزی لینڈ کو ہرا دیتی ہے تو پھر پاکستان کے لیے بہت مشکل ہو جائے گی کیونکہ نہ صرف ان کو بھارت کو ہرانا ہوگا بلکہ بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

مارجن کا 30 جنوری کے میچ کے بعد پاکستان کو پتا چلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US