ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی، جس میں طلباء اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر طلباء نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائے گی۔
اساتذہ اور طلباء نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گی، جیسا کہ ماضی میں معرکہ حق میں کیا گیا۔
اساتذہ نے طلباء کو ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویے اپنانے کی تلقین کی اور کہا کہ بغیر تحقیق کے معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے۔
طلباء نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کی مِس انفارمیشن اور ڈِس انفارمیشن مہمات سے باخبر رہنا چاہیے۔
اساتذہ اور طلباء نے مزید کہا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔