گرم کپڑے نہیں رکھے، اندازہ نہیں تھا یہاں اتنی سردی ہوگی، آسٹریلوی کپتان کی لاہور میں گفتگو

image

آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے لاہور پہنچنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہورہی ہے، امید ہے ورلڈکپ کی اچھی تیاری ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بالرز کی بڑی تاریخ ہے، شاہین آفریدی بہترین بالر ہیں اور ہمارے کئی چیلنج ہوں گے، یہاں آنے سے پہلے زیادہ گرم کپڑے نہیں رکھے، اندازہ نہیں تھا کہ یہاں موسم اتنا ٹھنڈا ہوگا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کی تیاری کیلیے یہ سیریز بہت اہم ہے، کچھ کھلاڑی ہمارے ساتھ اس سیریز کیلیے نہیں آئے لیکن امید ہے وہ ہمیں سری لنکا میں جوائن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت لمبے عرصے سے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، ہم بابر اعظم کی بطور کھلاڑی عزت کرتے ہیں۔

مچل مارش نے مزید کہا کہ پلیئنگ الیون کے حوالے سے فیصلہ کل کریں گے، ان کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا، اہم سیریز کیلیے بہت پرجوش ہیں، ہم اسپنرز کے خلاف کنڈیشن کو دیکھ کر اٹیک کرنے کی کوشش کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US