آسٹریلیا کیخلاف سیریز اہم ہے، کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، سلمان علی آغا

image

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں جہاں کنڈیشن ملتی ہے وہاں دو سو سے زیادہ اسکور بھی کیا ہے، لیکن جہاں کنڈیشن ایسی بیٹنگ کی نہیں ملی وہاں بڑا اسکور کرنا مشکل ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کبھی پریس کانفرنس میں بابر اعظم سے متعلق سوال نہ ہو، بابر اعظم بی بی ایل میں بھی اچھا کھیل کر آئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بڑی چھوٹی ٹیم نہیں ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، سیریز میں اپنی رہ جانے والی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، ہم سب کو اپنے رولز پتا ہیں کہ ہم نے کنڈیشن کے مطابق کیسے کھیلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین کو ہم سے کافی امیدیں ہوتی ہیں، اور ہمارے فینز کافی جذباتی ہیں، اگر ہم پرفارم کرتے ہیں تو پیار بھی دیتے ہیں لیکن جب پرفارم نہیں کرپاتے تو ناراض بھی ہوتے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر ہم پرفارم نہیں کریں گے تو ان کا غصہ جائز ہے، انھوں نے مزید کہا کہ عثمان طارق ورلڈکپ میں ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US