پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

image

سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔

رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفاٸرز کیلیے بھی اسکواڈ نماٸندگی کرے گا، محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف کے مطابق پرو لیگ کے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گٸی ہیں، گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا، منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو شامل کیا گیا ہے۔

پرو لیگ کیلیے 20 رکنی اسکواڈ اور چھ آفیشلز شامل ہیں، اسکواڈ میں منیب الرحمن، علی رضا، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی، ذکریا لیاقت، عمیر ستار، حنان شاہد، رانا وحید، ندیم احمد، عبدالرحمان، رانا ولید، افراز، ابوبکر شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز طاہر زمان، محد عثمان، ذیشان اشرف، ندیم لودھی، محمد اسلم، عدیل حصہ ہوں گے، پاکستان پرو لیگ کیلیے 2 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پرو لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان 10 فروری کو آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگا، 11 فروری کو پاکستان جرمنی کے خلاف میچ کھیلے گا۔ گرین شرٹس 13 فروری کو آسٹریلیا، 14 فروری کو جرمنی سے میچ کھیلیں گے۔

سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جمعہ تک کھلاڑیوں کے تمام بقایاجات ادا کردیے جائیں گے۔

ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے آسٹریلیا اور جرمنی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہے، ورلڈ کپ سے قبل 16 میجز کھیلیں گے، بہت عرصے بعد پاکستان چوٹی کی ٹیمز کے ساتھ کھیلے گی، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس ہوجائے گی۔

کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، امید ہے وزیراعظم قومی کھیل کو مزید سپورٹ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US