میکسویل کی پی ایس ایل سیزن11 کھیلنے سے معذرت کی وجہ سامنے آگئی

image

آسٹریلوی سپر اسٹار گلین میکسویل نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کھیلنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق گلین میکسویل نے نجی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کی ہے، فرنچائزز نے آئی پی ایل آکشن میں پک نہ ہونے پر گلین میکسویل سے پی ایس ایل کھیلنے پر رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پلیئرز منیجمنٹ نے بھی گلین میکسویل سے رابطہ کیا تھا، تاہم میکسویل نے فرنچائز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنا چاہتا تھا لیکن اہلِخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلیے کرکٹ سے بریک لی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلین میکسویل نے کہا کہ اہلِخانہ سے مشورہ کیا ہے انھوں نے بھی کرکٹ سے بریک لینے کا کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پلیئرز منیجمنٹ اور فرنچائزز ڈائریکٹ سائنگ کیلیے اسٹیو اسمتھ، جونی بیرسٹو، جوئے روٹ سمیت مزید دیگر آسٹریلوی اور انگلش کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ ہر فرنچائز پی ایس ایل 11 کیلیے ایک ایک غیر ملکی کھلاڑی کی ڈائریکٹ سائنگ کرسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US