پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم حیدرآباد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سابق آسٹریلین فاسٹ بالر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ، جیسن گلسپی کو اس 11 کے لیے کوچنگ کی ذمہ داری دیں گے۔ گلسپی 2024 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے ہیں بعد میں کچھ وائٹ بال سیریز میں عبوری کوچ کے طور پر کام کیا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کچھ تنازعات کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
حالیہ مہینوں میں گلسپی نے سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر اور ان کی عہدیداروں پر تنقید کی ہے اور یہ الزام لگایا کہ ان کے پیسے بھی دیر سے دیے گئے۔
حیدرآباد ٹیم کے نئے اونر فواد سرور نے تصدیق کی ہے کہ جیسن گلسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے اور ان کے ساتھ کریک وائٹ اور گرینڈ بریڈ برن اسسٹنٹ کوچز کے طور پر کام کریں گے۔
یاد رہے کہ بریڈ بن بھی پاکستان ٹیم کے کوچ رہے ہیں اور ان کو 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد بری پرفارمنس پر فارغ کردیا گیا تھا۔ فواد سرور نے واضح کیا ہے کہ ان کے نزدیک کوئی بھی باہر کا آدمی یا پاکستانی صرف نام اور شہرت کی وجہ سے کوچ نہیں بنایا جائے گا۔