پاکستان آسٹریلیا کا پہلا میچ آج ہوگا، مہمان ٹیم 3 نئے کھلاڑی میدان میں اتارے گا

image

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آج پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین نئے کھلاڑیوں کو کھلائے گی۔ آج تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ چار بجے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے فیصلہ کیا ہے ماہلی بیرڈمین اور جیک ایڈورڈز کو آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرائے جائیں جبکہ بیٹسمین Matthew Renshaw جو آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں نمائندگی کرچکے ہیں وہ بھی آج اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔

آسٹریلیا ٹیم کی قیادت شاید اوپنرز ٹریورس ہیڈ کرے کیونکہ کپتان مچل مارچ فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں اس سے پہلے پتہ چلے گا کہ وہ میچ کے لیے فٹ ہے یا نہیں۔ اگر وہ فٹ نہیں ہوئے تو ہیڈ کپتانی کرے گا۔

پاکستان کی ٹیم میں آج خواجہ نافع کو کھلانے کے امکان ہے مگر وکٹ کیپنگ عثمان خان سے ہی کرائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US