پی ایس ایل 11 میں آسٹریلوی نوجوان کوچ ٹم پین کو بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹم پین سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر کیے جائیں گے، سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے ٹم پین کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ٹم پین اس سے قبل بی بی ایل میں ایڈیلیڈ سٹرائکرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے آسٹریلوی ٹیم میں مضبوط کلچر کی بنیاد رکھی، ٹیم منیجمنٹ پُرعزم ہے کہ اب وہ سیالکوٹ میں بھی تبدیلی لائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سٹالینز ٹیم منیجمنٹ نے ٹم پین کی تقرری کو مستقبل کی کامیابی کیلیے اہم قرار دے دیا۔ سیالکوٹ ٹیم منیجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم پین کی کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائے گی۔