بابر اعظم کا ہوم گراؤنڈ پر آج 100واں میچ، فینز کی سپورٹ سے اس مقام پر ہوں، سابق کپتان

image

لاہور : سابق کپتان بابراعظم آج ہوم گراؤنڈ پر 100 واں میچ کھیل رہے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ میرا 100 واں میچ ہوم گراؤنڈ ٹاؤن پر ہو رہا ہے، یہ اچھی بات ہے، اچھی اور بری پرفارمنس ماضی میں رہی ہیں، شائقین نے بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ جن کے ساتھ بھی کھیلا ہوں انہوں نے کافی سپورٹ کیا، ناصرف لاہور بلکہ دیگر وینیوز پر بھی فینز کی کافی سپورٹ ملی، ہر وینیو پر اچھی اچھی اننگز ہیں، کراچی میں ٹیسٹ میچ کی اننگ یادگار ہے۔

بابراعظم نے بتایا کہ2007 میں بطور بال پکر میں نے پہلا انٹرنیشنل میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دیکھا تھا، انھوں نے کہا کہ فینز بہت پیار اور سپورٹ کرتے ہیں ان کی وجہ سے ہم اس مقام پر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے فینز کے چہروں پر مسکراہٹ لاؤں، ہر وینیو پر میں انجوائے کرتا ہوں، فینز کی سپورٹ گراؤنڈ اور سوشل میڈیا دونوں جگہ ملتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US