تعلقات بہتر، بنگلا دیش نے شوٹنگ ٹیم کو انڈیا جانے کی منظوری دیدی

image

ڈھاکا: بنگلا دیش کی شوٹنگ ٹیم کو انڈیا جانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش گورنمنٹ نے ایشین رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چیمپئین شپ کے لیے ٹیم کی منظوری دے دی، چیمپئِن شپ دہلی میں 2 سے 14 فروری تک منعقد ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت یوتھ اینڈ اسپورٹس نے باضابطہ طور پر حکومتی حکم نامہ جاری کیا۔

یاد رہے کہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بنگلا دیش نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی خدشات کے باعث انڈیا نہیں بھیجا، شوٹنگ ٹیم کے لیے سکیورٹی خدشات نہ ہونے کی وجہ سے انڈیا بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکریٹری یوتھ اینڈ اسپورٹس محبوب العالم کے مطابق ٹیم ایک ایتھلیٹ اور ایک کوچ پر مشتمل ہے، منتظمین نے سکیورٹی ایشو نہ ہونے کا یقین دلایا ہے۔

محبوب العالم کا کہنا ہے کہ ایونٹ انڈور ہوگا، محفوظ جگہ ہوگی، اس لیے حکومت نے انڈیا جانے کی منظوری دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US