پاکستان کی ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 168 رنز بنا دیے۔ آسٹریلیا کی طرف سے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 24 رنز پر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے مالی بی ایڈ مین نے دو وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی گیند پر صاحبزادہ فرحان کا ٹن بولڈ ہوگیا مگر اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا 39 اور صائم ایوب 40 میں 74 رنز کی اچھی پارٹنرشپ کی اور تیزی سے کھیلتے ہوئے پاکستان کو پاور پلے میں 56 رنز تک پہنچا دیا۔
دونوں بیٹسمین زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور اس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ مشکلات میں پڑ گئی۔ بابر اعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔