پاکستان آسٹریلیا میچ: آسٹریلین ہائی کمشنر کی قذافی اسٹیڈیم آمد، محسن نقوی سے ملاقات

image

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی قذافی اسٹیڈیم آئے، اس موقع پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین کو خوش آمدید کہا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی اور شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کی تعریف کی۔

آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

اس موقع پر چیف آف کرکٹ آسٹریلیا ایلسوپ، جارج راول بورڈ ممبر کرکٹ آسٹریلیا اور پاول مارش آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کی بھی چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US