پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل واحد وارم اپ میچ شیڈولڈ

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں وارم اپ میچز شیڈولڈ کردیے گئے، پاکستان ٹیم 4 فروری کو سنہالیز اسپورٹس کلب میں آئر لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے دو میچز نیدر لینڈز اور یو ایس اے کے خلاف ایس ایس سی میں ہی شیڈولڈ ہیں۔

سنہالیز اسپورٹس کلب میں ایل ای ڈی فلڈ لائٹس کی تنصیب کردی گئی ہے، ایس ایس سی میں نئی فلڈ لائٹس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

ایس ایس سی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچ میچز شیڈولڈ ہیں، ایس ایس سی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی لاہور سے براہ راست کولمبو روانگی 2 فروری کو شیڈولڈ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US