آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی لاہور پہنچا دی گئی، آج شام مقامی شاپنگ مال میں نمائش کی جائے گی۔
ٹرافی کی نمائش دوسرے پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر کی جائے گی۔ ٹرافی کے ساتھ کھلاڑیوں کا فوٹو شوق شیڈولڈ کیا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھی ٹرافی کو میڈیا اور دیگر مہمانوں کے سامنے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔