اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیکب اورم کو نیا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جیکب اورم کو نیا اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، پیغام میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیار کے آل راؤنڈر اور ثابت شدہ مینٹور اب اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔
کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ایک زبردست انتخاب ہے، کیونکہ جیکب اورم جیسے تجربہ کار آل راؤنڈر کی شمولیت سے ٹیم کے بیلنس اور خاص طور پر نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ میں بڑا فرق پڑے گا۔
واضح رہے کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ایک لیجنڈ رہے ہیں اور ان کا کوچنگ کا تجربہ یونائیٹڈ کے "یونائیٹڈ وے" والے جارحانہ انداز کے ساتھ بہترین میچ کرے گا۔
کرکٹ شائقین کا خیال ہے کہ جیکب اورم کی موجودگی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈرز کی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔