بنگلادیش بھارت ورلڈ کپ تنازعہ: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے خاموش توڑ دی

image

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آخرکار بنگلادیش اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کو لے کر تنازعے پر خاموشی توڑ دی۔

سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری بندولہ دسا نائیکے نے ایک بیان میں واضح کردیا کہ سری لنکا کے بھارت، پاکستان اور بنگلادیش تینوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اس لیے وہ کسی علاقائی تنازع میں پڑنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سری لنکا نے بہتر سمجھا کہ وہ غیر جانبدار رویہ اپنائے۔

انہوں نے کہا ائندہ کوئی بھی ملک سری لنکا میں میچز یا ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کو دینا چاہتا ہے تو وہ اس پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی اس وقت ترجیح ہے کہ جو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز سری لنکا میں ہونے ہیں وہ بہترین طریقے سے کھیلے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 15 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ورلڈ کپ بہترین طریقے سے منعقد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US