بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب کرکٹ بورڈ کو بنگلادیش پریمیئر لیگ کے تمام فرنچائزز کو ایک خط میں تنبیہ کرنی پڑی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر کھلاڑیوں اور کوچز کے تمام واجبات ادا کردیں۔
بنگلادیش کے میڈیا میں خبریں سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیشتر کھلاڑیوں کو ان کی فیس کی صرف 25 پرسنٹ ادائیگی ہوئی ہے اور بقیہ رقم کے لیے جو ان کو چیک دیے گئے تھے وہ 20 جنوری کو باؤنس ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بنگلادیش کی پیمنٹ ادائیگی پر مسلسل تنازعات رہے ہیں۔ اس دفعہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں کھیلنے کے لیے ایک درجن سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی دیے تھے جس میں نامور کھلاڑی صاحبزادہ فرحان ایوب، عثمان خان، خواجہ نافع، نسیم شاہ وغیرہ شامل تھے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق تمام فرنچائز کو کہا گیا ہے کہ وہ 15 دن کے اندر واجبات ادا کریں ورنہ کرکٹ بورڈ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگا۔