ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ قومی اور علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر مفصل گفتگو کی۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، فیک نیوز اور مس انفارمیشن کے حوالے سے طلبہ کو تفصیلی آگاہی فراہم کی اور شواہد کے ساتھ گمراہ کن بیانیے کا مؤثر تدارک کیا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ان کے ذہنوں میں موجود کئی ابہام دور ہوئے اور یہ نشست انتہائی معلوماتی ثابت ہوئی۔
طلبہ نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔