باکسر عامر خان نے لاہور میں داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی۔
باکسر عامر خان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، عامر خان نے دربار داتا گنج بخش علی ہجویری پر 10 دیگوں کی نیاز بھی دی۔
باکسر عامر خان نے کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر جاری ترقیاتی کام دیکھ کر بہت اچھا لگا، دربار داتا گنج بخش کے احاطہ میں توسیع سے آنے والے زائرین کو سہولت ملے گی۔