کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، کلینک میں مریض جاں بحق

image

کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں واقع ایک کلینک میں فائرنگ کے واقعے میں مریض جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عبدالرشید کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں عبدالرشید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرشید کا تعلق بڑے بورڈ کے علاقے سے تھا، وہ سوشل ورکر اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ماڑی پور کے علاقے بدھنی گوٹھ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان سے چلا گیا۔

ادھر سچل تھانے کی حدود میں بھائی کی شادی کے دوران پولیس اہلکار ابوزر کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس پر متعلقہ افسران نے فوری طور پر واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔پولیس کے مطابق تمام واقعات کی الگ الگ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US