سندھ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شبِ برات کی مناسبت سے 4 فروری 2026 کو سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق پورے صوبے کے تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔