قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق وسیم جونیئر کو سیریز کے بقیہ دو میچز سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اب پاکستان ٹیم 15 رکنی کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز میں دستیاب ہو گی اور یہی اسکواڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سفر کرے گا۔