پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی منسوخ

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی آج ہونے والی تھی جو دوسرے میچ کے ٹاس کے بعد شیڈول تھی۔

تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر یہ رونمائی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی متبادل تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US