آسٹریلوی ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کمنز کمر کی انجری سے مکمل فٹ نہ ہو سکے۔
اس کے ساتھ ہی ٹاپ آرڈر بیٹر میتھیو شارٹ کو بھی 15 رکنی اسکواڈ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ بین ڈوارشوئس اور میتھیو رینشا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر ٹونی ڈوڈی مائیڈ کا کہنا ہے کہ بین ڈوارشوئس کی لیفٹ آرم پیس اور سوئنگ ایشیائی کنڈیشنز میں مؤثر ہوں گی، جبکہ میتھیو رینشا مڈل آرڈر میں اضافی سپورٹ فراہم کریں گے۔
آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونلی، ٹِم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمین، گلین میکسویل، میتھیو رینشا، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں۔
ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔