آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے پاکستان اسکواڈ میں عبدالقادر کو محمد شایان کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
محمد شایان ٹیم ٹریننگ سیشن کے دوران ناک کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔
ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان (چیئرمین و آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ)، سارہ ایڈگر (سینئر مینیجر ایونٹس)، ہیملٹن مساکادزا (زمبابوے کرکٹ) اور تاش فیریٹ (آزاد رکن) شامل ہیں۔
عبدالقادر اب آفیشلی پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں اور وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔